افسانہ
جنّت
ڈر. رنجن زیدی
______________
_Urdu Afsana JANNAT/Dr,. Ranjan Zaidi _____________
نسیم انصاری نے بیٹھک میں انھیں بٹھاتے ہوے کہا،"وقت کی شکلیں بدلتی رہتی ہیں بھائی دلاور،جو وقت بیت گیا، اس وقت کو گزرنا ہی تھا-ہر نی صبح کوہر دن آنا ہی ہوتا ہے-آپ غریب خانہ پر آے، میرے لئے یہی صبح ہے، خوش آمدید! تشریف لایں-"
"لگتا ہے کہ تمہیں میرے جیل جانے کابہت صدمہ ہے، لیکن مجھے بلکل نہیں ہے- پھر بھی میں اس پر سے پردہ اٹھا سکتا ہوں -" جھینپتے ہوے دلاورانصاری نے کہا اور نسیم انصاری کو گلے سے لگا لیا-" نسیم میاں، لمحے خطا کرتے ہیں ، صدیاں سزہ بھگتتی ہیں-اسے یاد رکھو- کسی مفککر نے اچّھی بات کہی ہے-بادشاہ غلطیاں کرتے تھے لیکن، نسلیں مذاق اڑاکر قومیں لنچنگ کرتی ہیں- ہماری صدی کو بھی سزا بھگتنی ہے- کچھ ایسی ہی سزا مجھے بھگتنی تھی، اور میں نے بھگتا- مدّت بعد تمہیں دیکھ کر بہت اچّھا لگ رہا ہے؟"
سکون کے لمحوں میں نسیم کی بیوی صابرہ بی نے خاطر مدارات کی میز سجا دی- پوچھا، "سلمان میاں تو اب بڑے ہو چکے ہونگے، آے ہیں کیا بھابھی؟"
بلقیس انصاری نے جواب دیا، "وہ بھی آینگے- ابھی تو ہملوگ ہی آے ہیں-"
دلاورانصاری نے صابرہ بی کو مخاطب کرکہا،" وہ تو کافی وقتوں سے کناڈہ میں ہیں- یہ بھی الله کا معجزہ ہے-جس رات سی بی آی نے میرے دیللی والے مکان میں چھا پا مارا ، اسس سے چند گھنٹے قبل سلمان فلائٹ سے کناڈہ کے لئے جا چکے تھے- میری گرفتاری بعد میں ہوی- سارے حالات بتاونگا، تھوڑا سانس لینے دو، پانی-وانی پی لین!"
"ہاے الله! ہمیں تو پتہ ہی نہیں چلا- آتی ہوں.بھابھی آپ آئیے نہ میرےساتھ .باورچیخانے کی طرف- وہیں چاے بھی بناینگے اور بات بھی کرتے رہینگے-"
*****
"ہاے آپا، ایسا؟" جیل، پولس کے تصوّر سے ہی صابرہ بی کے جسم میں ارتعاش پیدا ہو گیا تھا- ا" آپا آپنے تو خبر تک نہیں دی-" آئ بی کا چھپاپہ، پولیس.سیی بی ائی ...کیا ہو گیا تھا- میں آپا کانپ رہی ہوں- چھو کر دیکھئے، پانی چھلک جاےگا، آپ چاے....."
"ہٹو، تم ادھر بیٹھو! میں چاے کآفی بناتی ہوں-ویسےاب کچھ ہے نہیں- جو ہونا تھا ، ہو چکا ہے- بتانے کی بات نہیں ہے لیکن تم میری سہیلی ہی نہیں، چھوٹی بہن کی طرح بھی ہو-تم سے چھپا ہوا بھی کیا ہے- تم جانتی ہو کہ تمہارے دلاور بھائ کے سیاسی رسوخ بہت زیادہ ہیں- انکی تو بزنس میں بھی سیاست ہے- سیاسی نیتاوں کا بلیک منی دنیا بھر میں ادھر سے ادھر ہوتا رہتا ہے- تمہار بھائی کی ان سب سیاسی لوگوں میں اچھی امیج ہے-
اب ہوا یہ کہ مخبری یا سازش کے تحت کسی نیتا کا پیسا پارٹی فنڈ میں کم اور ودیشی بینک میں زیادہ پہنچ گیا- جو ھوا اسے تو ہونا ہی تھا، رات کو ہی گھر میں ریڈ پڈ گی-اس رات صاحب کافی پیسا لیکر گھر اے تھے- کچھ کبوتروں کو اڈا دیا گیا، کچھ پیسا اگلے دن ودیش پہنچانا تھا -- گھرمیں بس وہی پیسہ تھا- رات کو ہی ریڈ پڈ گیی- تمہارے بھائ یعنی صاحب کو پولیس نے اریسٹ کر لیا- وہ 3 مہینے تک جیل میں رہے-مقدمہ چلا، سزا ہوگی- پھر ضمانت ہو گی- اب یہ تو ایک کاروبار ہے-اس میں ہر میمبر 'پب' ہے پب مانے ایسے لوگ جو پولیٹیکل بجوکا کے نام سے جانے جاتے ہیں، پب کہلاتے ہیں-یہ دنیا بھر میں پھیلے ہوتے ہیں..مینس----چھوڑو...جانے دو -"
" پھر کیا ہوا؟"
"کیا ہوتا بہن !" بلقیس انصاری نے کہا، "نیتاؤں کا معاملہ تھا، نیتاؤں میں نپٹ گیا. وہاں کی پولیس عزت کے ساتھ ایک دن گھر پہنوچا گی-اندھیروں نے کہا، اندھیروں نے سنا، اندھیروں میں بات گم ہو گی- ہم بجوکا تھے، ہیں اور آگے بھی رہینگے-لیکن سلمان کو ہم نے بجوکا نہیں بننے دیا- وہ ایک کامیاب انڈسٹریلسٹ اور کی انٹرنیشنل کمپنیز کا سی ای او ہے-چلو!---لمبا انٹرویو ہو گیا- اب چاے کے برتن لے چلو!"
******
"بس، اتنی سی کہانی تھی-" ڈایننگ میں بیٹھے دلاور انصاری نسیم میاں کو اپنی آپبیتی سنا رہے تھے،" لیکن مجھے پارٹی کے آدیش پر ایک لمبی مدّت کے لئے نائجیریا میں جاکر رہنا ہی نہی، بلکہ بسنا بھی پڑا-" چاے سپ کے دوران بھائ دلاور نے کہا، "ایک خترنآ ک ملک، کبھی بھی سینے میں گولی اتر سکتی تھی، لیکن رہنا پڑا-وہاں کی جیل میں بھی رہے- "ہماری طرح بہت سے لوگوون کو غیر ملکوں میں اپنے ملکوں کا پیسہ پھیلانا پڑتا ہے-جیل بھی جانا پڑتا ہے- وہاں نیتاوں کی انسڈسٹریس چلتی ہیں- نایجیریا میں کتنے غیر ملکیوں کا بلیک منی باھری بینکوں میں ہم جیسے لوگ آپریٹ کرتے ہیں-جالی کمپنیوں کا جال ہے- جا لی نوکریوں کی بھیڈ ہے- رسک الگ- ایسے میں بیگم صاحبہ کی خواہش ہویی کہ یہاں سے دبئی نکل لیتے ہیں- لیکن اپنے ہی ملک میں ایرپورٹ پر پولس نے پکڈ لیا اور ایک لمبی جیل ہو گی-اب بس، الله کی عبادت کرنا ہے اور سلمان کے بچچوں کے ساتھ عمر گزارنی ہے...."
بلقیس نے بتایا کہ اسی دوران ہمیں کنڈہ جانا پڑا اور سلمان نے ہمارے لئے ایک کوٹیج خرید کرتیار کروائی-اس کو بیچ کر اپنے وطن لوٹے تو گھر کی یاد آگئ-اپنے یاد آگئے -تم لوگ یاد آگئے اور ہم نے اپنے آبائی مکان 'خیابان' کو رینوویٹ کرانا شروع کرا دیا- اب دیکھ لو تم لوگوں کے بیچ میں ہوں-اور میں اب کہیں نہیں جا رہا ہوں-"
******
" ماشاللہ، کیا بیانیہ ہے...." نسیم نے گہری سانس چھوڑی-کہا، " کمال کی سٹوری ہے تمہاری بھائی دلاور-لیکن دلاورانصاری نے کہا، "پہلے اپننی کلائی دکھاؤ..."
جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ دلاور نے ںا نکور کے بعد بھی نسیم میان کی کلائی پر قیمتی گھڈی باندہ دی- "..پورے 32 ہزار کی ہے میاں-" بھائی دلاور نے کہا تونسیم نے بیوی صابرہ کو معنی خیز نظروں سے دیکھا اور خلہ میں دیکھنے لگے-بات مذاق میں ا ڈ گی،" بہت مہنگی ہے، اتار لو،" نسیم نے اس طرح سے کہا کہ سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے.-
******
مارکیٹنگ کے نظریہ سے ایک بڑے سے مال میں بلقیس انصاری جنّت اور سعدیہ کو اپنے ساتھ لے گین- گھر میں دعوت تھی تو صابرہ اپنے گھر میں بہت مصروف نظر انے لگیں- مآ ل میں بلقیس ایک بڑے مہنگے 'کیفے کیفے' میں بیٹھ کربچچیوں کو اینجواے کرانے لگیں-بلقیص کے ساتھ سعدیہ بہت خوش نظر آتی تھی -وہ سلمان کی باتیں بڑے غور سے سنتی تھی-"میرا سلمان، انٹرنیشنل ریڈ کارپٹ اف انڈیا لیمیٹڈ کا مالک ہے " بلقیس نے پان کا پتہ داڑھ میں دباتے ہوے کہا، "انکے عہدے اورانکی قابلیت نے ہمارے قد اور حیثیت کو بلندی پر پہنچا دیا ہے-سعدیہ کو تو میں نسیم اور صابرہ سے مانگ کر گود لے لونگی اور ------اور! آگے دیکھتے ہیں-- بس اور کیا چاہیے.. الله نے سب کچھ تو دے دیا ہے..گھوڈہ گاڑی، نوکر چاکر، دیس-بدیس.....'انہوں نے کہا، "اپنی جنّت کو آج مین ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی دونگی...اگلے منڈے کو اسکا جنمدین بھی تو ہے....ہے نہ؟"
"اوہ مای گاد ! آپ کو میرا جنم دن یاد ہے؟ لیکن مین تو...."
"میں نے صابرہ سے پتہ کر لیا تھا- ہوں نہ میں سمارٹ ! دیکھلو ! چلو، مینوسا ین کرو، پھر گھومتے ہیں- پیٹ پوجہ بھی تو ضروری ہے، کیوں سعدیہ- جنّت تو گونگی ہے، کچھ بات ہی نہیں کررہی ہے -ہے نہ سعدیہ،"
"آنٹی، آپ میری مممی جیسی نہیں ہین - بہت لڑتی ہیں مجھسے-آپ کتنی اچّھی ہیں..."
"وہ تو مین ہوں! جلدی اوکے کرو یار! تم بھی کچھ بولوجنّت-یاد ہے تمہیں- سلمان اور تم دونوں میرے پاس آکر ہوم ورک کرتے تھے- کتنےکیوٹ ھوا کرتے تھے تم دونوں. آج بھی کوئی دیکھےتو-"
"دکھائے نہ آنٹی-آپکے البم میں بہت سے فوٹو سیو ہیں- دکھائے نہ پلیز...پلیز... 'سعدیہ نے زد کی تو جنّت نے اسکی کلائی دبا دی-
"اوہ! بدمعاش، سعدیہ کی بچچی، میری ویڈیو البم بھی کھنگال ڈالی-چل گھر، پٹائی کرتی ہوں- جنّت، یہ تو لومڑی ہے- کتنی ہوشیاری سے میرا موبائل کھنگال ڈالا اور ہم پتہ ہی نہیں کر پاے....ٹھیک ہے، پہلے کچھ اچّھی اچّھی چیزیں کھا لیتے ہیں-ویٹر، بچچیوں سے پوچھکرجلدی کچھ اچّھا سا لیکر آو-" پانی کا گھونٹ پی کر بلقیس نے کہا- "سعدیہ، تمہیں سلمان کیسے لگے، کان میں بتانا- "
"کیا بات ہے آنٹی، وہ تو ہیرو کی طرح ہیں- میں انسے شادی کر سکتی ہوں- بائی گوڈ! "
"اور جنّت؟ کان میں پوچھو، اسکی چوائس کیا ہے؟"
جنّت نے سن کر پلکیں جھکا لیں- دھیر سے کہا، "اچّھے ہیں-"
"آنٹی مینے کہ دیا کہ میں ریڈی ہون ، بٹ با جی اس ناٹ ........." کہکر وہ آئسکریم پارلر کی طرف دؤڈ گی-
" میری بچچی، میرے چاند کا ٹکدہ..میری جنّت ! ایک بات کہوں؟"
"کیا ہے چچی-" جنّت بلقیس کی گود میں سر رکھکر بولی،"اتنا پیار مت کیجئےچچی، میں اب بڑی ہو چکی ہوں- میں تو اب آپکی ہی ہوں- میں نے منا تو نہیں کیا- کوئی اور خوبصورت مصال دو نہ چچچی ،" جنّت نے بلقیس کے کان میں پھسپھساتے ہوے کہا چاند پر تو اپنا راکٹ اتر چکا ہے- کوئی اچّھا سا ستارہ لاؤ نہ میرے لئے-"
"میری بچچی تو خود ستارہ ہے..."بلقیس انصاری نے کہا، پھر کان میں پھسپھوساین،"تجھے تو میں نے سلمان دے دیا ہے -...."
"چچچی!"جنّت اٹھکرایسے بھاگی جیسے اسکے سارے کپڑوں میں بیربہوٹیاں رینگنے لگ گی ہوں....ایک نہیں، دو نہیں، سیکڑوں....'جا بیٹا ، آج سے تو میری ہوئی-'
"یہ تو.شرماکر بھگ گئی .ایسا .کیا کہ دیا میں نے ...؟" بلقیس نے اپنےاپ سے پوچھا-جواب تھا، "وہی جو اس عمر کی بچچیاں سننا چاہتی ہیں-" نسیم نے کمرے میں قدم رکھتے ہوے کہا- بچچے ایسے ہی ہوتے ہیں..آ پنے ہی کہا تھا بھابھی!"
"اتنی حسین لڑکی میری جنّت ہوگی، میں نے تو کبھی سوچا ہی نہیں تھا، کیا شان خدواندی ہے. ھم نے کہاں کہاں نہیں ڈھونڈھا نسیم او بیٹھو!آج میں بہت خوش ہوں"- ...،جذباتیت میں ڈوبی بلقیس انصاری مانو اپنے آپسے باتیں کرنے لگی ہوں،" سلمان کی قسمت کا ستارہ تواس برج میں چھپا ہوا تھا- الله ہو اکبر....نسیم انصاری، دیکھ --دیکھ قسمت مجھے پھر تیری چوکھٹ پہ لے آئی ہے- کہاں لیکر آ گی میرے ربّ، مرحبہ،"
"لیکن ہوا کیا آپا بی،...." صابرہ انصاری حیران-پریشا ن-جلدی سے گلاس میں پانی لے آییں-"آپا بی، پانی لیجئے---"
جنّت اپنے کمرہ میں پہونچکر خود میں سمٹکرسکوڈکر اپنےآپ میں اندر ہی اندر دھنسی جا رہی تھی-'ہائے الله، کیا ہونے والا ہے- مجھے پیپر تیار کرنے ہیں، ایک ایک پل کتنا قیمتی ہے اور یہ سلمان------؟ جنّت نے آنچل سے اپنا سر پھر سے ڈھک لیا-" اسے لگا جیسے وہ بلقیس کے سوالوں کے جواب دے رہی ہو، "جی چچی، پڑھائی میں ابھی تک گولڈمیڈلسٹ رہی ہوں -سعدیہ بھی بہت پڑھتی لکھتی ہے، زہین ہے..میں آئی.اے.ایس. کی تیاری کر رہی ہوں. اس بار امید بہت ہے...دیکھئے آپ لوگوں کی دعا یں رہیں تو........."
"ضرور کامیاب ہوگی بیٹی... تجھپر الله کی مہر ہو- کمپٹیشن میں ضروربیٹھنا- کامیابی آگے کی بات ہے- تعلیم کی اھمیت جب تک ہم نہیں سمجھیںگے ، قوم کبھی کامیاب نہیں ہوگی- اس اشو پر میں کیا، تمہاری چچی بھی تمہارے ساتھ نظر آیںگین-"
"جی چچہ ،" جنّت ہوا کے جھونکے کی طرح بیٹھک سے باہر نکل گئی سلامت رہو بچّچو!"
*****
بلقیس خود کو بہت کمزور پانے لگی تھے- 'الله، یہ مجھے کیا ہو گیا ہے؟ جنّت نے مجھ پر کون سا جادو کر دیا ہے-کیا میں اسکے بغیر اب رہ پاونگی؟
"کیوں ، کیا ہوا؟ " صابرہ بی یکایک چونک گیئں...کوئی نظر آ گی کیا؟"
"قسمت میں جنّت ہو تو دوزخ کا تصوّر کون کریگا بہن ؟ ، منا مت کرنا، اب ہم جنّت کو ہی اپنی بہو بناینگے. یہ ہم دونوںمیں بیوی نےطے کر لیا ہے کیونکہ ایسی جوڈی کے لئے جنّت ہی ہو سکتی ہے ..."
"وہ آئ اے یس کی تیاری کر رہی ہے...بھابھی، مشکل ہو جاےگی - اسکے ابّو شادی کی اجازت نہیں دینگے- آپ لوگ خود ان سے باتیں کرکے دیکھ لیں....سلمان تو اپنا ہی بچچا ہے- ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے..."
**
نسیم میاں بھی دلاور کے ساتھ مسجد سے آکر باہر کے کمرہ میں بیٹھ گیے- جھک کر اپنے بریفکس سے ایک ہیرے کی انگوٹھی نکالی اور صوفے کی میز پر رکھ دی--" صابرہ بی نے جھککر اسے اٹھایا ، دیکھا، بولیں، "اچّھی ہے..."
"تو پہنا دوصابرہ بیبی -"
بھابھی شرم سے لال اور بلقیص ٹھا کا مارکر ہنس پڑیں-
"ہاے الله، کیسے شرما رہی ہیں با جی- دل میں لاڈدو پھوٹ رہے ہیں-" سعدیہ پا لتھی مارے اپنی بڑی بہن جنّت کے بستر پر آسن جماے چھیڑ چہا ڈ کر رہی تھی- "ہمسے کچھ انسے کچھ ،ہے ہاے....شرم تو دیکھو!" سعدیہ نے اچھل کرناچ کے ساتھ گانا بھی شروع کر دیا، سعدیہ تھرکنے لگی..."با جی، 'موری گونیاں ہے لال انار،جیجا جی انار دانہ.'...ہوے ہوے-" "کمبخت ماری،" ہنستے ہوے جنّت نے ابھی پٹائی کے لئے تکیہ اٹھایا ہی تھا کہ سلمان کا تازہ فوٹو اچھل کر فرش پر آ گرا- سعدیہ نے کود کر فوٹو جھپٹ لیا-"اوح، تو اندر خانے یہ چل رہا ہے-اممی کو بلاؤں؟"
"مری، یہ فوٹو میرے تکیہ کے نیچے کیسے آیا، مجھے نہیں معلوم، تیری جان کی قسم! یہ فوٹو---لیکن سعدیہ کی مستی جاری رہی، "ساسو ہے جیسے روٹی کا بیلن ، اسپر سسر جی تھالی کا بینگن، آگ میں گھی نہ چھیڑکیو،جیجا جی انار دانہ...ہوے ہوے...."جنّت کواچانک روتے دیکھ سعدیہ باجی سے لپٹ گی-"اچّھا، یہ آنسو پوچھ لو با جی، ہم مذاق نہیں کرینگے--""سعدیہ نے فوٹو دیکھتے ہوے کہا،"اچّھا ہے، مبارک ہو-مذاق بند- "
سعدیہ کے جاتے ہی جنّت نے اندر سے دروازے بند کرأینه کے سامنے پہلی بار خود کو دیکھا، موبائل میں تصویریں سجاین ، ڈرامہ کوئین بنکر ٹھوڈی ایکٹنگ بھی کی،"ٹھیک ہے میرے سرتاج، میںنے قبول کیا لیکن یار، دھوکہہ مت دینا- سہیلیاں کہتی ہیں، خوبصورت مرد وفادار کم ہوتے ہینریٹنگ تو تمہاری بھی ہائٹ پر ہوگی- لیکن شادی کچھ جلدبازی میں نہیں ہو رہی ہے- ابھی تو..... چلو دیکھتے ہیں-شکل تو تمہاری بھی بری نہیں ہے-اور وہ مستی میں اپنے پرانے غلاف سے باہر نکلکر کمرے میں ڈانس کرنے لگی-" میرے محبوب-----اور پھر وہ کچھ سوچکر اپنے آپ سے شرما گی....
آخرکار، جنّت کی شادی اسکی اپنی ایک شرط پر طے ہوگی-شرط تھی کہ سول سروسز کا امتحان ختم ہوتے ہی وہ شادی کر لگی، انٹرویو ھوا تو وہ بھی دیکھ لینگے-
لیکن اس بیچ بھائی دلاور نے اپنے ولا میں ایک گرینڈ پارٹی کا اہتمام اس نظریہ سے کیا کہ اسمین سلمان شرکت کر سکے- دعوت خاص میں شہر کے کی معزز مہمانوں کو بھی مدوع کیا گیا تھا جن میں کہ ویپاری گھرانے بھی شامل تھے-
******
دن تھا جنّت کے جنم دن کا- وہ اپنے ایڈمنسٹریٹو اکزامس سے ابھی فارغ ہی ہویی تھی کہ بھائی دلاور نے جنّت کی برتھ ڈے کا خیال کر دعوت خاص کا احتمام کر دیا- اس میں قالین انڈسٹیز کے ٹایکون پی پی پانڈے اور ان کی پارٹنر شبھرا مالویہ کو بھی مدوع کیا گیا تھا- شبھرا مالویہ اپنی دنیا میں بیحد سچچی اور ایماندار بزنس انٹرپینور مانی جاتی ہیں-سماج میں انکی کی فلاحی تنظیمیں کام کرتی ہیں-ایک بار وہ سیاست میں وزیربھی رہیں اور دو کالجز کی فاونڈر بھی - انہوں نیں جنّت کو کی بار اسکی قابلیت اور ڈیبیت سیمینارز میں انعامات بھی دے تھے- جنّت کو دیکھکر انکا چونکنا غیریقینیی نہیں تھا، ملتے ہی وہ روکیں، پوچھتانچ کی-
"تمہاری قابلیت سے میں بہت مرعوب ہون- یہاں کیسے؟"
جیسے ہی بھائی دلاور کی نظر دور سےمادام شبھرا پر پڑی، وہ تیزی سے شبھرا اور انکے شوہر کے پاس پہنچ گئے،'میم، یہ جنّت ہے- ابھی حال میں آئی ایس کوالیفایی کیا ہے، بس انٹرویو......"
"جانتی ہوں-"تیوریاں چڑھاکر مادام شبھرا نے پوچھا-"بٹ، جنّت تو تمہاری بیٹی نہیں ہے؟ تمہارا تو بیٹا سلمان ہے- ابھی پچھلے دنوں میری اس سے وینکورسمیٹ میں ملاقات بھی ہوئی تھی-وہ بھی بہت ہوشیار ہے- بہت جلدی اسنے چاند کو چھو لیا ہے-"
"آپ سبکا آشیرواد ہے.یہ جنّت میرے دوست کی بیٹی ہے-"
"اچّھے سے جانتی ہوں- کیا میں سمجھوں کہ تم جنّت سے انٹروڈیوس کروا رہے ہو مسٹر دلاور...؟."
"ارے نہیں میم، میری کیا اوقات! جنّت اب میرے گھر کی رونق بننے والی ہے. سلمان سے ہم نے اسکا رشتہ طے کر دیا ہے..."
"اوہ مبارک!" پی پی پانڈے نے بیرے سے گلاس لیکر دلاور سے پوچھا،"بہت اچّھی ، ان ٹیلجینٹ بچچی ہے لیکن ....".انہوںنے انگریزی میں شبھرا سے پوچھا'، دلاور کے کتنے بیٹے ہیں؟ ایک تو سلمان ہے...."
جنّت جانے کو ہوئی کہ تبھی دھماکہ ہو گیا-
"جنّت، اسلام میں کتنی شادیاں ہو سکتی ہیں؟" شبھرا کے سوال نے بہتوں کو اپنے حصار میں لے لیا-"چار تک تو میں نے سنا ہے میم، اور پڑھا بھی ہے..کچھ شرایت کے ساتھ--- "
"مسٹر دلاور،"سلمان کی اب اور کس کس سے شادی ہونے والی ہے؟ وینکورمیں ماریہ سارا تو ہم سے ملی بھی ہے، ہم نے ساتھ ڈنر لیا ہے- ایک بچچے کی ماں ہے وہ اور کنڈہ میں اسکا بھی گھر ہے- شاید اب تمہارا بھی وہاں گھر ہے- فرسٹ سیکٹرری رہے ہیں مسٹر جوسف فرنانڈیز- یہ ماریہ انکی بیٹی ہے، اسکی گرینڈ پارٹی میں ہم بھی تھے،تم یہ....یہ سب کیا کر رہے ہو؟" یکایک وہ اکہڈ گییں اور انہوںنے پوری طاقت سے دلاور کے منہ پر زوردار تھپپڈ جڈ دیا- سارپارٹی درہم برہم ہو گی- لوگوں نے انکی دہہاڈ سنی،" بلڈی باسٹرڈ!"
"ممممم مجھے ...ننننہین معلوم میم ! میرے سلمان کی تو یہ پھلی ی شادی....."
جنّت کی آنکھوں کے سامنے سب کچھ گھومنے لگا تھا- عورتیں دوڑ پڑی تھیں-جنّت کی سہیلیوں نے اسے اپنے حصار میں لے لیا تھا -
"یہ کیا بدتمیزی ہے،" شبھرا مالویہ نشے میں دہاڑنے لگی تھیں-انہوں نے بھائی دلاور کا گریبان پکڑکر جھجھوڑ دیا،"تم پہلے بھی فراڈ کر چکے ہو، مسقت میں کیا ہوا تھا؟ وہاں تو تم پر کیس بھی چل رہا ہے...تم بلڈی کریمنل .بلڈی باسٹرڈ.....پولس کو کال کرو!'
اندراپرم ، غازی آباد، اتر پردیش یو پی
(قسط ( 3 ) /باقی آیند )
---000---