ہم مسلمان جن کو مسلم ہونا چاہئے تھا روزانہ الصراط المستقیم کی دعا مانگتے اور ساری عمر مانگتے ہی رہتے ہیں لیکن ہمیں پتہ نہیں چلتا کہ کیوں ہمیں صراط المستقیم نہیں ملتی۔در حقیقت اس کی وجہ صرف ایک ہے اور وہ یہ ہے کہ مسلم قرآن سے بے بہرہ ہوگیا ہے، اسے روایات میں الجھا کر قرآن سے دور کردیا گیا ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ صراط ِ مستقیم کیا ہے۔سوراۃ الانعام کی آیات 151 تا 153 پیش ِ خدمت ہیں جن میں الصراط المستقیم کو واضح کر دیا گیا ہے۔نمازی نماز میں صراط مستقیم کی ہدایت کی آرزو مرتے دم تک کرتا رہتا ہے، لیکن کبھی توفیق نہیں ہوتی کہ قرآن کھول کر دیکھ لے کہ قرآن نے صراطِ مستقیم کو کس طرح بیان کیا ہے۔
قُلْ تَعَالَوْا أَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ مِنْ إِمْلاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ وَلا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَلا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلا بِالْحَقِّ ذَلِكُمْ وَصَّاكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ()وَلا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ وَأَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ لا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلا وُسْعَهَا وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَى وَبِعَهْدِ اللَّهِ أَوْفُوا ذَلِكُمْ وَصَّاكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ()وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ ذَلِكُمْ وَصَّاكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ()
"کہو کہ آؤ میں تمہیں بتاؤں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کیا ہے۔کہ تم اپنے رب کے ساتھ کچھ بھی شرک کرو، اور یہ کہ
(1)والدین کے ساتھ حسن سلوک اختیار کرو
(2) اور اپنی اولاد کو کسی تنگ دستی کی وجہ سے ہلاکت و بربادی میں ڈالو، ہم تم کو بھی ضروریاتِ زندگی بہم پہچاتے ہیں اور انہیں بھی
(3) اور غیر قرآنی کے خواہ ظاہر ہوں یا ڈھکے ہوئے، قریب نہ پھٹکنا (4)اور کسی ایسے شخص کے ساتھ لڑائی نہ کرنا جس سے لڑائی کرنا قوانینِ الٰہیہ نے روکا ہو ، سوائے حقوق کی بنیاد پر۔یہ وہ ہدایات ہیں جن کا تم کو حکم دیا جاتا ہے ، تاکہ تم عقل استعمال کرو
(5)یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جانا، سوائے حسن کارانہ انداز سے، یہاں تک کہ وہ بلوغت کو پہنچیں
(6) اور اپنے ناپ تول کو پورا رکھو انصاف کے ساتھ، ہم کسی کو بھی مکلف نہیں ٹہراتے، سوائے اس کی وسعت کے مطابق
(7) اور جب بھی کوئی بات کرو تو عدل کرو، خواہ اپنے قریبی کیوں نہ ہوں
(8)اور مملکت الہٰیہ کے ساتھ کئے گئے عہد کو پورا کرو۔یہ احکام تم کو اس لئے دئیے جارہے ہیں تاکہ تم یاد رکھو
(9)یہ ہے میری صراط مستقیم ، پس اس کی اتباع کرو اور کسی دوسری راہ کی اتباع نہ کرنا کہ اس کے ساتھ تم کو اللہ کے راستے سے فرق کردے۔یہ تم کو اسلئے حکم دیا جارہا ہے کہ تم متقی بنو"
قرآن کی بیان کردہ صراط مستقیم میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو مولوی کے مروّجہ اسلام میں بتائی جاتی ہے۔اور اسے حاصل کرنے کا ذریعہ مروّجہ نماز، روزے، حج اور زکوٰۃ نہیں ہے بلکہ کچھ اور ہے جو مولوی کبھی بھی نہیں بتائے گا کیونکہ جس دن اس نے لوگوں کو سچ بتادیا کہ صراط مستقیم کیا ہے، یا لوگوں نے خود قرآن کھول کر سورۃ الانعام کی ان آیات کا سرسری مطالعہ بھی کر لیا تو نہ صرف نماز ، روزے سے چھٹکارا حاصل ہوجائے گا بلکہ یہ بھی پتہ لگ جائے گا کہ حج کے نام پر مسلمانوں کی خون پسینے کی کمائی کس طرح لوٹی جارہی ہے، اور یہ کہ زکوٰۃ ، سال کے بعد ناپاک کمائی کو پاک کرنے کا ذریعہ نہیں ہے۔